ایرانی آرمی چیف کا دشمن کو نئی غلطی پر سخت جواب دینے کا انتباہ

تہران: ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اسے کچل دیا جائے گا۔

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ جنگ میں جانی نقصان اپنی جگہ، تاہم جنگ ایران کے لیے عزت اور فخر کا باعث بنی ہے۔

جنرل امیر حاتمی کے مطابق فوجی محاذ پر ناکامی کے بعد دشمن نے پابندیوں اور معاشی دباؤ کا راستہ اختیار کیا ہے، جبکہ ایران میں عدم تحفظ اور بدامنی پیدا کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی نئی کارروائی کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور دشمن کی جانب سے کسی بھی غلطی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمن کی ہر غلطی اسے بھاری شکست سے دوچار کرچکی ہے۔

محسن رضائی نے خبردار کیا کہ دشمن کی اگلی غلطی نئے محاذ اور مزید حیران کن نتائج کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب کی دانشمندانہ قیادت میں ایران پیچیدہ حالات کا بھرپور مقابلہ کرے گا، جبکہ تمام ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی ایران کی طاقت کا اہم ذریعہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے