حکومت سے کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور مذاکرات سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کرنے یا نہ کرنے اورآئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں پوری اتھارٹی دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لوگ زور زبردستی سے پارلیمانی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اتنی آسانی سے ہلنے والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کی ہڑتال کی کال پر لوگوں نے احتجاج کیا اورپہیہ جام ہڑتال کی۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عوام احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور پی ٹی آئی کی کال کو بری طرح مسترد کر دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے