عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 14 سینٹ اضافے کے بعد 103 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 34 سینٹ اضافے سے 89 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی آمادگی کی تردید کو قرار دیا جا رہا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت رواں ماہ تقریباً 14 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے، جو جولائی کے بعد خام تیل کی قیمت میں سب سے بڑا ماہانہ اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں رواں ماہ تقریباً 4 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے