سپریم کورٹ نے عمران خان سے فوری ملاقات کرانے کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سائفر کیسز پر تین رکنی بینچ بنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیسز میں بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیسز میں بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ بنانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیئے ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے ، ابھی درخواست قابل سماعت ہونے کے اعتراض کی رکاوٹ کو عبور کرنا ہوگا

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ذہن میں رکھیں آپ کے مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں، ہمارے خیال میں یہ کیس غیرموثر ہو چکا ہے، 24 اگست 2023 کا حکم نامہ تھا، جس کیخلاف کیس آیاتھا، بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈرنہیں دے سکتے، یہ دیکھنا ہوگا کہ کیس غیر موثر ہوچکا یا ابھی چلایا جا سکتا ہے۔

عدالت نے القادر ٹرسٹ میں بانی کی ضمانت کی درخواست بھی غیر مؤثر ہونے کے باعث خارج کر دی۔

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی استدعا کے حوالے سے حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے