دہشت گردوں سے روابط کا کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں سے روابط کیس کی سماعت ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

رؤف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماوں پر فرد جرم عائد کر دی ہے تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا اور سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے