مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔

ملاقات میں مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچے کے قیام سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

تینوں ممالک نے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے باہمی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مکہ میں 7 اگست 2026 کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے