اسلام آباد: انسٹی ٹیوٹ آف انسائٹس اینڈ امپیکٹ نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سروے رپورٹ جاری کردی۔
اعلامیے کے مطابق سروے میں شامل 76 فیصد پاکستانیوں، بالخصوص نوجوانوں، نے نئے صوبوں کے قیام کے حق میں رائے کا اظہار کیا۔
سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 79 فیصد نوجوانوں نے نئے صوبوں کے حق میں رائے دی، جبکہ خیبر پختونخوا میں 75 فیصد اور اسلام آباد میں 74 فیصد نوجوانوں نے نئے صوبوں کی حمایت کی۔
سندھ میں 59 فیصد نوجوانوں نے نئے صوبوں کے حق میں رائے کا اظہار کیا، جبکہ بلوچستان میں یہ شرح 71 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 41 فیصد جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 36 فیصد نوجوانوں نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی۔
سروے رپورٹ میں مختلف علاقوں کے نوجوانوں کی آرا میں نمایاں فرق بھی سامنے آیا ہے۔