کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 11,700 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد سونا 5,19,462 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10,030 روپے کے اضافے کے ساتھ 4,45,354 روپے ہو گئی ہے۔