ایران کا اردن میں امریکی ایف-35 جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ، امریکہ کی تردید

تہران/ واشنگٹن: ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی بیس پر کیے گئے حملے میں متعدد ایف-35 جنگی طیارے تباہ ہوئے اور کویت میں امریکی فوجی کاپٹرز بھی نشانہ بنے ہیں۔

ایرانی خبرایجنسی فارس نے رپورٹ میں بتایا کہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے ال ازرق ایئربیس پر حملے میں 3 ایف-35 اسٹیلتھ جنگی طیارے تباہ کردیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاسداران انقلاب کے ایرواسپیس فورس کے فائٹرز نے ال ارزق ایئربیس پر ڈیولپمنٹ ریمپ اور مینٹیننس ہینگر پر موجود امریکی ایف -35 جنگی طیاروں پر حملہ کیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں3 ایف-35 جنگی طیارے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

مزید دعویٰ کیا گیا کہ اس حملے میں بیس پر موجود دیگر تین ایف-35 جنگی طیاروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج نے ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے اردن کے ال ازرق ایئربیس پر 3 ایف-35 جنگی طیارے تباہ کرنے کے دعوؤں کی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بیان میں کہا کہ ایران کے حالیہ حملوں کی کوششوں میں کوئی امریکی جنگی طیارہ تباہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے تمام میزائل اور ڈرونز فضا میں ہی ناکارہ بنادیے گئے یا ہدف تک پہنچنے میں ناکام ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے