عالمی مارکیٹ میں سونے، چاندی اور پلاٹینیم کی قیمتوں میں کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3.20 ڈالر کی کمی کے بعد 4,033.10 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔

اسی طرح چاندی کی قیمت میں 66 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 57.41 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

پلاٹینیم بھی مندی کی زد میں رہا، جہاں اس کی قیمت 10.10 ڈالر کم ہو کر 1,591.70 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، سرمایہ کاروں کے رجحانات اور مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے