کویت کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں شمولیت کی تردید

کویت نے ایران کےخلاف فوجی کارروائیوں میں اپنی مبینہ شمولیت سےمتعلق وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

کویتی حکام کا کہنا ہےکہ کویت نے کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی ایران کے خلاف کسی جارحانہ کارروائی کے لیے اپنی سرزمین، فضائی حدود یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔

کویتی حکومت نے خطے میں اپنے غیرجانبدارانہ مؤقف کو برقرار رکھنےکا اعادہ کرتے ہوئےکہا کہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں کویت کی شمولیت سے متعلق دعوے درست نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے