تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،عمان کیساتھ جمعہ اور ہفتہ کے روز آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات ہوئے،تہران میں آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق مذاکرات کیے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نےکہادونوں فریقوں نےآبنائےہرمز سےمتعلق اصولوں اورعملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا،دونوں ممالک کےدرمیان تکنیکی اورسیاسی سطح پرمشاورت کا سلسلہ بدستورجاری ہے،آبنائےہرمز میں بحری آمد و رفت کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔