یمن کے ساتھ بڑھتی کشیدگی، سعودی عرب نے عمان سے ثالثی کی درخواست کردی

صنعا / ریاض : لبنانی روزنامہ الاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد ریاض نے ایک بار پھر عمان سے ثالثی کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صنعا کی جانب سے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کے بعد صورتحال ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی اور ممکنہ تصادم کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

سیاسی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے کشیدگی میں کمی کے لیے اپنا ایک وفد مسقط بھیجا ہے، جبکہ عمان کی وزارت خارجہ خطے میں استحکام کی بحالی کے لیے تمام متعلقہ فریقوں سے رابطے تیز کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے