بحرین اور کویت کے ایران کے اندر خفیہ حملے، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن: بحرین اور کویت نے ایران کے اندر خفیہ حملے کیے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ بحرین اور کویت کے جنگی طیاروں نے خفیہ طور پر ایران کے اندر ڈرونز اور میزائل ذخیروں سمیت متعدد فوجی اہداف پر حملے کیے۔

رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات نے بحرین اور کویت کو ایرانی اہداف سے متعلق انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں اور فضائی دفاعی معاونت بھی مہیا کی۔

تاہم ان دعوؤں پر امریکا، بحرین، کویت یا متحدہ عرب امارات کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہو سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے