وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے ۔ امیرِ قطر سے ملاقات اور شاہی خاندان سے اظہارِ تعزیت بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے قطر روانہ ہو گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر کے انتقال پر شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہارِ تعزیت کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وفد کا حصہ ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات کے مزید استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے