امریکا نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کو نیوکلیئر ڈیل سے مشروط کر دیا۔
امریکی عہدیدار نےاے بی سی نیوز سےگفتگومیں کہاکہ اگرایران نیوکلیئر ڈیل پر آمادہ نہیں ہوتا تو دونوں ممالک کےدرمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،ایران کےساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کاانحصار صرف نیوکلیئر ڈیل پر ہے،اور واشنگٹن ہر قیمت پر اس معاملے میں پیشرفت چاہتا ہے۔
ایران کےحوالےسےامریکا کےپاس متعدد آپشن موجودہیں،جن میں فوجی،سفارتی اوراقتصادی دباؤ بھی شامل ہے،اگرتہران نیوکلیئرڈیل پر آمادہ نہ ہوا تو امریکادیگرذرائع سےبھی اپنےمفادات کےتحفظ کے لیے اقدامات کر سکتا ہے۔