ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے تحریری پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ والد اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا،ایرانی قوم نے شہدا کے خون کا بدلہ لینے کو کہا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہناتھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے تعزیتی جلوس میں کروڑوں افراد نے شرکت کی،تہران،نجف، کربلا اور مشہد میں عظیم الشان اجتماعات ہوئے،تعزیتی جلوس میں شرکت کرنیوالوں کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ایرانی عوام کے مجرم کو پرسکون موت نہیں ملے گی،بدلہ لینا ہماری قوم کا مطالبہ ہے، اور یہ ضرور لیا جائے گا،شہید رہبراعلیٰ کے قاتل جان لیں ،انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا،شہید رہبراعلیٰ کے قاتل اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔