کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کا دستہ 36 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔

پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن میجر جنرل عادل رحمانی ہوں گے، ارشد ندیم، فائقہ ریاض، انصر عباس، محمد اختر، محمد اسماعیل، محمد یاسر اور نورین حسین اتھلیٹکس میں شرکت کریں گے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کھلاڑی، باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، جمناسٹکس، جوڈو اور لان بال میں شرکت کریں گے۔ باکسنگ میں افضل خان، فاطمہ زہرا، ملائیکہ زاہد، قدرت اللہ، ثمامہ رحمان شرکت کریں گی۔

شہزاد علی جمناسٹک، شاہ حسین جوڈو، مقصود، وسیم خان اور محمد ایوب قریشی لان بال میں شرکت کریں گے۔ حمزہ آصف، حریم ملک، جہاں آراء نبی اور محمد احمد درانی سوئمنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے