حکومت نے ڈیزل مہنگا کر دیا، پیٹرول کی قیمت برقرار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کر دیا، تاہم پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تبدیلیاں اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں کی گئی ہیں، جن کا اطلاق یکم فروری سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل ڈیزل 257 روپے 08 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے