‏اسٹیو وٹکوف ایران کیساتھ جوہری مذاکرات کیلئے سوئٹزر لینڈ جا رہے ہیں: امریکی میڈیا

واشنگٹن: امریکی نیوز ویب سائٹ  نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب ‏اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ جارہے ہیں۔

امریکی نیوزویب سائٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز طے شدہ پروگرام کے مطابق برجنسٹاک میں امریکا ایران مذاکرات منسوخ ہوگئے تھے جس کے بعد امریکی نائب صدر کی سوئٹزرلینڈ روانگی مؤخر کردی گئی تھی۔

 وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پرعملدرآمد سے متعلق ابتدائی مذاکرات کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔  

سوئس وزارت خارجہ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمعہ کو طے شدہ پروگرام کے مطابق برجنسٹاک میں امریکا ایران مذاکرات نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے