ایران کو 60 روزہ الٹی میٹم، معاہدہ نہ ہونے پر سخت کارروائی ہوگی: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس معاہدے کیلئے 60 دن کی مہلت ہے ورنہ ایسے اقدامات کریں گے جو ایرانیوں کو پسند نہیں آئیں گے ۔

ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز میں آمد و رفت جاری ہے، عالمی گزرگاہ سے سات سو جہاز گزر رہے ہیں۔

اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکا کے بہترین تعلقات ہیں۔

امریکی صدر نے کہا چین ایران کے مسئلے میں فریق نہیں بنا اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ایران کے معاملے پرچین نے اہم کردار ادا کیا،چینی صدر ستمبر میں امریکا میں دورہ کریں گے،ہوسکتا ہےاس سال دوبارہ چین کا دورہ کروں۔

امریکی صدر نےوزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریفیں کیں،سپہ سالار کو عمدہ شخصیت قراردےدیا،کہاپاکستان میں ایسےلوگوں سےواقفیت ہوئی جن کو پہلے زیادہ نہیں جانتا تھا،اسلام آباد نے ایران کے ساتھ معاہدے میں بہت مدد کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے