پاکستان ائیر فورس کا تربیتی طیارہ حادثے سے تباہ، 2 پائلٹ شہید ہوگئے

پشاور: پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے قریب معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں پاکستان ایئر فورس کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاکستان نیوی کے لیفٹیننٹ طٰحہ عباسی نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی مشق پر تھا جب مردان کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔

واقعے میں زمین پر کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر، مسلح افواج کے سربراہان اور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے