اسرائیل کا ایران کی پیٹروکیمیل فیکٹری پر حملہ

ماہشہر: کارون پیٹروکیمیکل کمپنی اسرائیلی فضائی حملے کی زد میں آگئیایران کے صوبہ خوزستان کے شہر ماہشہر میں واقع کارون پیٹروکیمیکل کمپنی اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بن گئی۔

خوزستان کے نائب گورنر برائے سکیورٹی و انتظامی امور کے مطابق کمپنی پر چند لمحے قبل فضائی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تنصیب کے بعض حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔

صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ نقصان کی نوعیت اور اس کے حجم کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے سے کمپنی کے مختلف حصے متاثر ہوئے ہیں، تاہم جانی نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور نقصانات کے بارے میں مزید معلومات بعد ازاں عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

دوسری جانب حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہنگامی امدادی ٹیمیں بھی متحرک کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے