مذاکرات سے قبل لبنان میں فوری جنگ بندی ضروری ہے، ایرانی سپیکر

تہران: اسلام آباد امن مذاکرات میں امریکا کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد کی سربراہی ممکنہ طور ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کریں گے۔

ایران وفد کی پاکستان آمد کل متوقع ہے تاہم اس سے قبل ممکنہ چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے دو شرائط رکھ دیں۔

محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان طے پانے والے 2 اقدامات پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے منجمد کیے گئے اثاثوں کی بحالی ہیں اور یہ دونوں وعدے مذاکرات شروع ہونے سے پہلے پورے ہونے چاہیئے۔

ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ مذاکرات سے قبل لبنان میں فوری جنگ بندی اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی لازمی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محمد باقر قالیباف کا یہ بیان مذاکرات سے ایک قبل آنا اہم موڑ ہے کیوں کہ وہ ممکنہ طور پر ایرانی وفد کی قیادت کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے