امریکا مدد کے لیے نہیں آئے گا، خود لڑنا سیکھو، ٹرمپ کا اتحادیوں کو سخت پیغام

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادیوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مدد کے لیے اب نہیں آئے گا خود لڑنا سیکھو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر برطانیہ سمیت ممالک کو تنبیہ کی کہ آبنائے ہرمز جاکر ایندھن لو، امریکا سے ایندھن خریدو یا ہمت کرکے خود آبنائے ہرمز جاکر حاصل کرو۔ انہوں نے لکھا کہ اتحادیوں نے مشکل وقت میں امریکا کا ساتھ نہیں دیا۔

گزشتہ دنوں برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا اس وقت ایران کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم انہیں نہیں لگتا کہ تہران کسی معاہدے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے معاملے پر تقریباً سات ممالک سے بات چیت کر رہا ہے اور ان سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس اہم سمندری راستے کی حفاظت میں کردار ادا کریں۔ ٹرمپ کے مطابق اسرائیل بھی اس مقصد کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا تھا کہ اگر نیٹو ممالک نے اس مسئلے میں تعاون نہ کیا تو اس اتحاد کا مستقبل بہت خراب ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے