یورپی اتحادیوں کا جنگ سے فاصلہ، واشنگٹن کی اہم درخواستیں مسترد

روم: امریکہ اپنے یورپی اتحادیوں سے نالاں نظر آ رہا ہے، کیونکہ پولینڈ، اٹلی اور سپین نے واشنگٹن کی اہم فوجی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔

اٹلی نے امریکی فوجی طیاروں کو اپنے ملک میں لینڈ کرنے سے روک دیا ہے، جبکہ سپین نے اپنی فضائی حدود امریکی جنگی طیاروں کے لیے بند کر رکھی ہے۔ اس کے بعد پولینڈ نے بھی امریکہ کی درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں پیٹریاٹ میزائل بیٹری تعینات نہیں کرے گا۔

پولینڈ کے وزیر دفاع ووادسلاو کوسینیئک-کامیژ نے واضح کیا کہ یہ دفاعی نظام پولینڈ کی فضائی حدود اور نیٹو کے مشرقی حصے کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں اور انہیں کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اس پیش رفت نے ظاہر کیا ہے کہ یورپی ممالک اپنے دفاعی مفادات کو امریکی دباؤ پر ترجیح دے رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نتن یاہو نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی یورپی ممالک ایسے نظام کے سامنے کمزوری دکھا رہے ہیں جو امریکہ کو "بڑا شیطان” اور اسرائیل کو "چھوٹا شیطان” کہتا ہے، اور اس کے مطابق یہ نظام یورپ کو بھی ایک ایسی تہذیب سمجھتا ہے جسے ختم کرنا ضروری ہے۔

یہ تمام پیش رفتیں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکہ کے اثر و رسوخ کے حوالے سے یورپی ممالک کی محتاط پالیسیوں کو واضح کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے