چین کا امریکہ اور اسرائیل سے فوری جنگ روکنے کا مطالبہ

بیجنگ: ونگ وائی اور سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں چین نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گفتگو میں چین کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ چین خطے میں امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے اور ایران کی خودمختاری، سلامتی، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

چین نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران کو اپنے جائز اور قانونی دفاعی اور سفارتی حقوق استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔

چین نے خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر فوجی کارروائیاں روک دیں اور کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں۔

چین کا کہنا تھا کہ اگر جنگی کارروائیاں جاری رہیں تو اس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری عالمی معیشت اور عالمی سلامتی کے نظام کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق خطے میں موجود کشیدگی پہلے ہی کئی حساس علاقوں کو متاثر کر رہی ہے جن میں خلیج فارس اور مشرقِ وسطیٰ کے اہم سمندری اور فضائی راستے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے