امریکہ کا 3 جنگی طیارے فرینڈلی فائر میں تباہ ہونے کا اعتراف

واشنگٹن: امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے 3 ایف 15 لڑاکا طیارے کویت کے فضائی دفاعی نظام کی فائرنگ سے تباہ ہوئے، جسے حکام نے “فرینڈلی فائر” کا واقعہ قرار دیا ہے۔

امریکی مرکزی کمان سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل طیارے آپریشن “ایپک فیوری” کے تحت پرواز کر رہے تھے جب وہ کویتی حدود میں گر کر تباہ ہوئے۔

سینٹکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں شدید فضائی اور میزائل جھڑپیں جاری تھیں، جن میں ایرانی طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کی اطلاعات تھیں۔

اسی دوران کویت کے فضائی دفاعی نظام نے مبینہ طور پر امریکی طیاروں کو دشمن سمجھ کر نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں طیاروں میں سوار تمام 6 اہلکار بحفاظت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ انہیں فوری طور پر ریسکیو کر لیا گیا اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے