سعودی آرامکو ریفائنری پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی شہر راس تنورہ میں واقع سعودی آرامکو کی آئل تنصیب پر ایک ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تنصیب کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد راس تنورہ ریفائنری میں تمام آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔

راس تنورہ سعودی عرب کی اہم ترین تیل تنصیبات میں شمار ہوتی ہے اور یہاں سے یومیہ بڑی مقدار میں خام تیل کی پراسیسنگ اور برآمدات کی جاتی ہیں، جس کے باعث یہ عالمی توانائی منڈی میں بھی غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے