تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری ایرانی ڈیفنس کونسل علی شمخانی نے کہا ہے کہ اگر مسئلہ صرف جوہری ہتھیار ہے تو معاہدہ قریب ہے۔
بطور سیکرٹری ایرانی ڈیفنس کونسل تعیناتی کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ایٹمی ہتھیار نہ بنانا رہبراعلیٰ کے فتوے اور ایران کے دفاعی نظریے کا حصہ ہے.
ان کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ صرف جوہری ہتھیار ہے تو معاہدہ قریب ہے مغرب کامسئلہ صرف یہی ہے تو فوری معاہدہ ممکن ہے، وزیرخارجہ عباس عراقچی کے پاس معاہدے تک پہنچنے کیلئے حمایت اور ضروری اختیارات ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا کیونکہ ملک کے رہبرِ اعلیٰ نے اسے شرعی طور پر ممنوع قرار دے دیا ہے۔
ایران نے معاہدے کا مجوزہ مسودہ امریکا کو پیش کر دیا، سرکاری خبر ایجنسی ارنا کا کہنا ہے کہ اب امریکا کے پاس مذاکرات سے فرار کا کوئی بہانہ نہیں رہے گا۔
ایک عرب سفارت کار نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایران نے جوہری افزودگی 60 فی صد سے کم کر کے 3.6 فی صد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، ایران نے مستقبل میں جوہری افزودگی 7 سال تک معطل رکھنے کی بھی پیشکش کی ہے۔
ایران کی دفاعی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کا کہنا ہے کہ اگر جنیوا مذاکرات کے پیچھے اصل مسئلہ ایران کا جوہری ہتھیار نہ بنانا ہے تو یہ ’’قیادت کے فتوے اور ایران کے دفاعی نظریے‘‘ کے مطابق ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے ملک میں موجود انتہائی افزودہ یورینیئم بیرونِ ملک منتقل کرنے سے انکار کیا ہے لیکن اسے ایران میں ہی تلف کرنے کی پیش کش کی ہے۔