ژوب میں ٹارگٹڈ کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 10 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے 24 فروری کو ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تسلسل میں 25 فروری کو بھی کلئیرنس آپریشن کیا جس کا مقصد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چھپے ہوئے خوارج کا تعاقب کر کے ان کا خاتمہ کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے مختلف ٹھکانوں کا سراغ لگایا اور مؤثر طریقے سے کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے مزید 10 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ روز 8 خوارج انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مارے گئے تھے، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

یہ علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں

آئی ایس پی آر نے کہا کہ وژن عزم استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردی کے خلاف مہم پوری قوت سے جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے