ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور نواز شریف کو کامیاب قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اپیل الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے، جس میں ٹربیونل نے تکنیکی بنیادوں پر درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ فارم 45 میں کی گئی تبدیلی الیکشن کی شفافیت کے آئینی تقاضوں کے خلاف ہے۔

مزید اپیل میں کہا گیا کہ حتمی نتائج مرتب کرنے کے لیے امیدواروں کو نوٹس جاری کرنا قانونی تقاضہ ہے، تاہم الیکشن ٹربیونل نے نتائج مرتب کرتے وقت کسی امیدوار کو نوٹس جاری نہیں کیا۔

اپیل میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اور نواز شریف کو کامیاب قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، تاکہ قانونی طور پر انتخابی نتائج میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے