میکسیکو: ڈیڑھ کروڑ ڈالر مالیت والا خطرناک ڈرگ لارڈ فوجی کارروائی میں ہلاک

میکسیکو: میکسیکو میں منشیات کے بڑے سرغنہ  ال مینچو کو فوجی آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔ ال مینچو طاقتور جرائم پیشہ تنظیم سی جے این جی کا سربراہ تھا اور اس کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر مقرر تھی۔

ڈرگ لارڈ کی ہلاکت کے بعد میکسیکو بھر میں صورتحال کشیدہ ہو گئی اور مسلح افراد نے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی متعدد ریاستوں میں سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

ریاست جالسکو  کے گورنر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی، جبکہ امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی۔

امریکہ کے ردعمل میں، امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ال مینچو کی ہلاکت ایک بڑی پیشرفت ہے جو میکسیکو، امریکہ، لاطینی امریکہ اور دنیا کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔

حکام کے مطابق مغربی ریاست جالسکو میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ال مینچو شدید زخمی ہوا اور میکسیکو سٹی منتقل کیے جانے کے دوران ہلاک ہو گیا۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ امریکی حکام نے آپریشن میں معلومات فراہم کیں، اور یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکی انتظامیہ میکسیکو پر منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے لیے دباؤ بڑھا رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے