ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایران اپنے میزائل پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے یہ بیان اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کا میزائل پروگرام ناقابل ڈیل ہے۔گزشتہ ہفتے عمان میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور کسی اہم پیشرفت کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔
تہران چاہتا ہے کہ مذاکرات صرف جوہری مسائل تک محدود رہیں لیکن امریکا اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور علاقائی اتحادوں کو بھی ایجنڈے میں شامل کرنے پر زور دے رہا ہے۔