قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا جلد اعلان کرنے کا فیصلہ

دوحہ: قطر نے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر نئی دفاعی شراکت داری قائم کرنے کا اعلان جلد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلوبل سکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ علاقائی شراکت داروں کے ساتھ نئے دفاعی اقدامات پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ قطر نے حال ہی میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، جس کے بعد فضائی دفاع، ڈرون حملوں کی روک تھام، سائبر سکیورٹی اور بحری سلامتی کو اہم ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

قطری نائب وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس شراکت داری نے خلیجی خطے کی مجموعی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کی تفصیلات یا اس میں شامل ہونے والے ممالک کے ناموں کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے