اسلام آباد: پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری باہمی احترام اور امن و سلامتی کے مشترکہ عزم پر قائم ہے۔
رومانیہ کے سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اسلام آباد میں رومانیہ کے یومِ افواج کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں وردی پوش اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
سفیر نے کہا کہ تقریب کے موقع پر پاکستان اور رومانیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر دونوں ممالک کی دوستی کے لیے نعرہ لگاتے ہوئے کہا، ’’پاکستان اور رومانیہ کی دوستی زندہ باد۔‘‘