واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے منصوبے تیار کر لیے ہیں، جن میں انتہائی طاقتور غیر جوہری بم ’مدر آف آل بمز‘ کے استعمال پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ فوجی کارروائی میں ایران کی جوہری اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
امریکی جی بی یو-43/بی بم، جسے ’مدر آف آل بمز‘ کہا جاتا ہے، کے ممکنہ استعمال سے خطے میں کشیدگی اور جنگ میں شدت آنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا بعد میں کی جا سکتی ہے۔ تاہم، ان اطلاعات کی بنیاد پر حملے کے حتمی فیصلے یا اس کے وقت کی تصدیق نہیں ہوتی۔