کویت میں متعدد امریکی طیارے تباہ، کویتی وزارت دفاع، فرینڈلی فائر تھا، امریکی حکام

کویت: کویتی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں متعدد امریکی طیارے گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔

وزارت کے مطابق ان طیاروں کا عملہ محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایک ایف 15 لڑاکا طیارہ غلط شناخت کی وجہ سے اپنے ہی حملے کا شکار ہوا اور گر کر تباہ ہو گیا۔

قبل ازیں اتوار کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کویت کے علی السالم ایئر بیس کے قریب ایک امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے کو آسمان سے گرتے ہوئے دکھایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچا لی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ “فرینڈلی فائر” کا شکار ہوا، تاہم اب تک امریکی سینٹرل کمانڈ یا پینٹاگون کی جانب سے اس واقعے کی سرکاری تصدیق جاری نہیں کی گئی۔

دوسری جانب بحرین میں امریکی شہریوں کے لیے امریکی سفارتخانے نے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ منامہ کے ہوٹلز اور عوامی مقامات سے دور رہیں، کیونکہ وہاں امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

سفارتخانے کی وارننگ میں زور دیا گیا ہے کہ امریکی شہری احتیاط برتیں اور اپنی حفاظت کے لیے غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے