جنیوا مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا امکان

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی نشریاتی ادارے چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام کا اندازہ ہے کہ اگر جنیوا میں جاری مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر مشترکہ امریکی۔اسرائیلی فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ فوجی آپریشن کا ہدف ایران کی اعلیٰ قیادت بھی ہو سکتی ہے، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا نام بھی زیر بحث بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں تو فوجی راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ طور پر واشنگٹن یا تل ابیب کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی کارروائی پورے مشرق وسطیٰ میں شدید کشیدگی اور وسیع پیمانے پر عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔

جنیوا میں جاری مذاکرات کو اسی تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ان کی کامیابی یا ناکامی خطے کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے