مقامی و عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 71ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 5ہزار 108ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 100روپے کے اضافے سے 5لاکھ 33ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 087روپے بڑھ کر 4لاکھ 57ہزار 443روپے کی سطح پر آگئی۔

علاوہ ازیں مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 374 روپے کے اضافے سے 8ہزار 948 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 321روپے کے اضافے سے 7ہزار 671روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے