اسلام آباد (بزنس ڈیسک) پاکستان نے چین کے کمرشل قرض کی مد میں 70کروڑڈالرز واپس کر دیئے ہیں۔
جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائرکم ہوکر 15.5 ارب ڈالررہ گئے ہیں۔
ورلڈ واچ الرٹ کے مطابق کہ پاکستان نے اس ہفتے چین کے کمرشل قرض کی مد میں 70 کروڑ ڈالرز واپس کر دیے ہیں،جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائرکم ہوکر 15.5 ارب ڈالررہ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ رقم چائنا ڈیولپمنٹ بینک کو ادا کی گئی،جس نے اس سے قبل اسی قرض کو تین برس کیلیے رول اوورکیا تھا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور ایک ارب ڈالرکاسی ڈی بی قرض جون میں میچورہو رہا ہے۔
جسے حکومت مالی سال کے اختتام سے قبل ری فنانس کرانے کی امید میں قبل از وقت واپس کرنے پر غورکر رہی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آئی ایم ایف کامشن 25 فروری سے 11مارچ تک پاکستان کادورہ کرے گا، مشن توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالرزکی قسط اور 20 کروڑ ڈالرزسے زائدکی موسمیاتی فنانسنگ کی منظوری کیلیے جائزہ مذاکرات کرے گا۔
آئی ایم ایف ٹیم ابتدائی تین روزکراچی میں قیام کے بعد 2 مارچ سے وفاقی حکومت کے ساتھ باضابطہ بات چیت شروع کریگی۔