پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں 5 ہفتوں کے دوران 66 فیصد کمی، پی آئی سی ایس ایس کی رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں پانچ ہفتوں کے دوران تقریباً 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 18 سے 24 ستمبر کے دوران دہشت گردی کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 16 سے 22 اکتوبر کے دوران یہ تعداد کم ہو کر 21 رہ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 38 فیصد کمی ہوئی۔ اسی طرح 16 سے 22 اکتوبر کے دوران دہشت گرد حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کم ہو کر 11 رہ گئی۔

پی آئی سی ایس ایس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10 کارروائیوں کے دوران 33 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔

رپورٹ میں فتنہ الہندوستان میں قیادت کے تنازع اور فتنہ الخوارج کی جانب سے تشہیری حکمت عملی میں تبدیلیوں کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق زیرِ جائزہ مدت کے دوران دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے