راجپال یادو کا جیل جانے سے پہلے جذباتی بیان وائرل

نئی دہلی(ویب ڈیسک) چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ اداکار راجپال یادیو کا جیل جانے سے قبل آخری بیان وائرل ہورہا ہے۔

اپنی بہترین کامیڈی کے لیے مشہور بالی ووڈ اداکار راجپال یادو 16 سالہ قانونی جنگ کے بعد بالآخر 6 ماہ کی سزا کاٹنے کے لیے تہاڑ جیل منتقل ہو گئے ہیں، یہ کارروائی کروڑوں روپے کے قرض کی عدم ادائیگی اور چیک باؤنس ہونے کے مقدمات میں عمل میں لائی گئی ہے۔

جیل جانے سے قبل راجپال یادو نے ایک انٹرویو میں اپنی شدید مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ادائیگی کے لیے پیسے نہیں ہیں اور وہ اس بحران میں بالکل اکیلے رہ گئے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلم انڈسٹری سے بھی کسی نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ 5 فروری 2026 کو اداکار نے عدالت میں پیش ہونے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جہاں سے انہیں تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے