قومی اسمبلی اجلاس، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، جس کے لیے 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت اہم قومی اور عوامی امور زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 اور آئی 11 کے درمیان کچرا پھینکنے کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔

نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں سیکٹرز کے درمیان کچرا پھینکنے سے ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے اور شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی قومی کتاب فاؤنڈیشن ایکٹ 1972 میں ترمیم کا بل پیش کریں گے، جبکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی ترمیمی بل 2026 بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پر بھی بحث ہوگی۔

اس کے علاوہ خشک سالی سے متاثرہ بلوچستان کے شمالی پشتون علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وقفہ سوالات سمیت ایجنڈے میں شامل دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے