سپیکر قومی اسمبلی نے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اور سینئر سیاستدان سردار اختر مینگل کا استعفیٰ باقاعدہ طور پر منظور کرلیا ہے، جس کے بعد وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے محروم ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اختر مینگل نے اپنا استعفیٰ کچھ عرصہ قبل جمع کرایا تھا جو منظوری کے لیے زیر التوا تھا، تاہم اب اسپیکر کی جانب سے اسے باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔

استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وہ قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔

سردار اختر مینگل بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور بلوچ حقوق کے سرگرم علمبردار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے اپنا استعفیٰ سیاسی اور آئینی تحفظات کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی موجودہ صورتحال سے متعلق شکایات کی بنیاد پر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے