پیرس: فرانس میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، پیرس سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے اور تعلیمی نظام میں بہتری کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جبکہ متعدد طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
مظاہرین کے بنیادی مطالبات میں تعلیمی نظام کی بہتری، اساتذہ کی کمی دور کرنا اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بہتر سہولیات اور اساتذہ کی مناسب تعداد یقینی بنانا ضروری ہے۔ احتجاج کے نتیجے میں مختلف شہروں میں صورت حال کشیدہ ہوگئی۔