ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیرمقدم کیا، کریملن

ماسکو: روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل کے لیے روس کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روس اور امریکا کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون سے عالمی معیشت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

ان کے مطابق روس امریکا اور عالمی منڈیوں کو پٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ روسی تیل کی فراہمی عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

روسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی۔ اس دوران یوکرین تنازع، ایران کی صورتحال، روسی ایندھن کی فراہمی اور بڑے اقتصادی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازع کے حل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ روس مناسب وقت پر امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن اور صدر ٹرمپ نے نومبر میں چین میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (ایپیک) اجلاس میں شرکت کی خواہش بھی ظاہر کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے