پی ٹی آئی لانگ مارچ: 11 اکتوبر کو ملک بھر سے قافلوں کو صوابی پہنچنے کی ہدایت

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر سے پارٹی قافلوں کو 11 اکتوبر کو صوابی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اعلان کے مطابق 11 اکتوبر کو پاکستان کے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے قافلے صوابی پہنچیں گے، جبکہ 13 اکتوبر کو پشاور، ملاکنڈ، کوہاٹ اور کرک ڈویژن کے قافلے براہ راست صوابی انٹرچینج پہنچیں گے۔

ہزارہ ریجن کے کارکنوں کو بھی 13 اکتوبر کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم انہیں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ڈویژن کے قافلے سی پیک روٹ کے ذریعے لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے