ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو بڑی کامیابی مل رہی ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو بہت زیادہ کامیابی حاصل ہو رہی ہے جبکہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا خطرہ اب ختم ہوچکا ہے۔

امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کر رہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا خطرہ اب ختم ہوچکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے لاس اینجلس یا سان ڈیاگو جیسے کسی بڑے امریکی شہر کو نشانہ بنایا تو یہ انتہائی سنگین مسئلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے کسی بڑے شہر پر حملے کو معمولی واقعہ نہیں سمجھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے