اسلام آباد: ریاستی تعلقات اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے ہولی سی کے سیکرٹری آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگر پاکستان پہنچ گئے، جو ہولی سی کے کسی سیکرٹری کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
اسلام آباد آمد پر آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگر کا استقبال ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ سفیر عائشہ علی نے کیا۔
آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگر کے دورہ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات، بین الاقوامی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
یہ دورہ پاکستان اور ہولی سی کے درمیان سفارتی روابط کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔